تربت: قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

404

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بارہ جنوری بروز اتوار بمقام آبسر بلوچی بازار تربت میں قائم قابض پاکستانی فوجی کیمپ پر گرینیڈ لانچر کے متعدد گولے پھینکے جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ حملے کے بعد قابض فورسز کے اہلکاروں نے حواس باختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی لیکن بلوچ سرمچار بہترین گوریلا و جنگی حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ مقام سے بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانے کی میں پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل ایف نہ صرف دیہاتوں میں بلکہ بلوچستان کے اہم شہروں میں گوریلا حکمت عملی کے تحت قابض فورسز کو نشانہ بنا کر نفسیاتی بیماریوں کا شکار بناچکی ہے جس کی وجہ سے حواس باختہ فورسز اہلکار عام عوام کو جعلی مقابلے میں قتل کرتے ہیں یا جبری گمشدگی کا نشانہ بناتے ہیں جو ان کی فطرت ہے اور ان کی یہ خوفزدگی شکست کی علامت ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فورسز کو بلوچستان سے انخلاء تک ہر مقام پر نشانہ بنائینگے۔