دشت: قابض فوج پر حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک دو زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

149

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے نو جنوری بروز جمعرات بوقت شام ساتھ بجے بلنگور دشت کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ حملے میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

مزید کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز کو نشانہ بناتی رہیگی۔