عدالت نے ڈاکٹر عائشہ فیض کی ضمانت ڈیڑھ لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض منظور کی۔
ڈاکٹر عائشہ فیض کو مہینے ستمبر کو بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ کے خلاف اور بلوچ آزادی پسندوں کی حمایت میں کوئٹہ پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس دوران 7 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے انہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا، عدالت میں سماعت کے دوران سی ٹی ڈی نے ڈاکٹر عائشہ فیض کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے تین روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی میں بھی مقدمہ درج ہے انسدادِ دہشت گردی کے مقدمے میں ان پر عائد دفعات اور دیگر قانونی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔


















































