بولان: غیرت کے نام پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

181

بولان میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ ملزم موقع سے فرار

تفصیلات کے مطابق کچھی بولان کی سب تحصیل سنی کے علاقے لطیف آباد میں محبوب علی جت نے اپنی بیوی مسماتہ (ن) کو سیاہ کاری کے الزام میں گھر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

سنی لیویز نے لاش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا ڈھاڈر سول ہسپتال انتظامیہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

سنی لیویز نے ملزماں کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات غیرت کے نام پر قتل کے واقعات ہوتے رہتے ہیں تاہم ان واقعات میں ملوث اکثر ملزمان قانون سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

متعدد واقعات ایسے بھی سامنے آیے ہیں جہاں ذاتی ربخش پر خواتین کو قتل کرکے غیرت کا نام دیا جاتا رہا ہے اور بعد ازاں ایسے معاملات میں قبائلی رسم رواج کے تحت ملزمان سزا سے بچ جاتے ہیں۔

بلوچستان میں خواتین کے حقوق اور تشدد کے خلاف کام کرنے والی این جی اوز اور تنظیموں کے مطابق پاکستان بھر میں خواتین آئے روز گھریلوں اور معاشرتی مظالم کا شکار بنتے ہیں تاہم ان واقعات میں زیادہ تر واقعات بلوچستان سے رپورٹ ہوتے ہیں۔