بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں دشمن فوج کے ایک اہم ایجنٹ شاکر ولد حسین کو سرمچاروں نے حراست بعد ہلاک کیا۔ قابض پاکستانی فوج کے اہم ایجنٹ شاکر کو سرمچاروں نے 12 جولائی میں گرفتار کیا،دشمن فوج کے معاون کارکو جہد آزادی کے خلاف اعتراف جرائم کے بعد 17 جولائی کو موت کی سزا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ کافی عرٖٖصے سے سرگرم تھا،بیس سے زائد ساتھیوں کی شہادت میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں فوجی آپریشن میں برائے راست دشمن پاکستانی فوج کا معاون کار تھا۔
ترجمان نے کہا کہ چند پیسوں کی خاطر یہ ایجنٹ کئی افراد کی جبری گمشدگیوں میں ملوث تھا، بعد حراست اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا، اسکے نیٹ ورک کی پوری تفصیل تنظیم کے پاس موجود ہے۔ مذکورہ ایجنٹ کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تنظیم بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پاکستانی فورسز، اور انکے معاون کاروں کا ساتھ نہ دیں اور ایسے افراد سے دور رہیں،جو بھی دشمن کا ساتھ دے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔