قلات: مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا ہلاک

392

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے نواحی علاقے بشمی کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو شدید زخمی کردیا اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ہلاک افراد کی شناخت میر جان ولد پیر جان اور اسکا بیٹا علی اکبر سکنہ شیشہ ڈغار کے نام سے ہوئی۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ روانہ و داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی واقعہ کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔