بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے 27 کلومیٹر دور ڈغاری کے علاقے میں سبی روڈ پر پاکستانی فوج کے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز مسلح افراد نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔ تاہم، عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حملے کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) ماضی میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتی رہی ہے۔ تاہم، تاحال کسی بھی مسلح تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں سرگرم بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستانی فورسز اور سرکاری املاک پر حملوں اور ناکہ بندیوں کی خبریں مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔



















































