کوئٹہ: زرغون روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ شہریوں کےلیے باعثِ اذیت بن چکی ہے۔ جمعیت علما اسلام

2

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ امداد چوک کے قریب زرغون روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ شہریوں کے لئے باعثِ اذیت بن چکی ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے وسط میں چیک پوسٹوں کے قیام اور آمدورفت میں رکاوٹوں خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امداد چوک کے قریب زرغون روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کا فوری نوٹس لیا جائے اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی بحال کی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تشویش ناک ہے، چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے سدباب کے لیے متعلقہ انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے  اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا مؤثر انداز میں احساس کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنےچاہئیں،بالخصوص ہزار گنجی، سریاب، قمبرانی روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس تھانوں کی حدود کے اندر جرائم کی روک تھام، مؤثر گشت اور 
سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے سیکورٹی کے نام پر عام شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کرنے کے بجائے ایسے مؤثر اقدامات کیے جائیں جن سے سیکورٹی کے تقاضے بھی پورے ہوں اور شہریوں کو سہولت بھی میسر آئے۔