مسلح افراد نے گاڑی کے ٹائر تباہ کرنے کے بعد اسے نذر آتش کردیا۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے سیمنٹ سے بھری دس ویلر گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد اسے نذر آتش کردیا۔
حملے میں دس ویلر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تاہم حملہ آوروں نے گاڑی میں موجود ڈرائیور اور دیگر افراد کو چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مذکورہ علاقے میں مسلح افراد نے دو تجارتی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا تھا۔
یاد رہے کہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم کی جانب سے تجارتی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تجارتی گاڑیوں پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جہاں بالخصوص ایران سے بذریعہ سڑک پاکستان آنے والی گیس اور تیل کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
مذکورہ علاقے میں پیش آنے والے تازہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


















































