مسلح افراد نے سوراپ کے مقام پر راشن لے جانے والے دو ٹرکوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنا دیا۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں اطلاعات کے مطابق سوراپ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے لیے راشن لے جانے والے دو ٹرکوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے دونوں گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد دونوں ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
تاحال واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں، جبکہ کسی مسلح تنظیم نے بھی اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔



















































