ضلع کیچ کے علاقے دشت چیری کنچتی میں کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مزدور کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر ڈرون حملے کا نشانہ بنے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد پشتون بتائے جاتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد جاں بحق مزدور کی لاش اور زخمیوں کو ضروری قانونی کارروائی اور طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔



















































