کچھی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بی آر جی کے نڈر اور فکری سرمچاروں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ دوستین بلوچ

1

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی آزادی اور حقِ خودارادیت کی خاطر قابض پاکستانی فوج کے ساتھ سنی میں بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے بلوچ ریپبلکن گارڈز کے مخلص، نڈر اور فکری سرمچاروں شہید کمانڈر حبیب اللہ عرف لاغری جان، شہید شریف عرف کمانڈو، شہید سعید عرف نانا، شہید حضرت عرف بولانی، شہید امید علی عرف نادر کو گراں قدر الفاظ میں خراجِ عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید کمانڈر حبیب اللہ عرف لاغری ولد انور جتوئی سکنہ کچھی سنی نے سال 2023 میں بلوچ ریپبلکن گارڈز کے شہری یونٹ پرویز اربن وارئیرز میں شمولیت اختیار کی، ابتدائی برسوں میں آپ نے شہری یونٹ کے ساتھ منسلک ہو کر انتہائی رازداری، جرات اور مہارت کے ساتھ تنظیمی فرائض سرانجام دیے، اور شہروں میں خفیہ تنظیمی کارروائیوں کی کمانڈ بھی سنبھالی۔ لاغری جان تنظیمی ڈسپلن کے انتہائی سخت پابند، نظریاتی سوچ سے سرشار، بے پناہ برداشت کے مالک اور جفاکش سرمچار تھے۔ آپ بارود، مائننگ اور بھاری اسلحے کے ماہر استاد تھے۔ آپ بلوچ گوریلا جنگ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہمیشہ نئی عسکری تکنیک متعارف کراتے اور کارروائیوں میں ان کا بھرپور استعمال کرتے۔ جب بھی اور جہاں بھی تنظیم کو آپ کی ضرورت پڑی، آپ نے ہمیشہ صفِ اول میں رہ کر تنظیمی سرگرمیوں میں عملی طور پر حصہ لیا۔

ترجمان نے کہا کہ شہید کمانڈر لاغری جان نے کچھی، سنی، بولان، ڈھاڈر، سبی اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے طول و عرض کے کٹھن اور دشوار گزار محاذوں پر دشمن کے خلاف معرکوں میں حصہ لیا۔ آپ نے شہری محاذ کی ذمہ داریوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد جب آپ نے باقاعدہ طور پر 2026 کو پہاڑی محاذ کا رخ کیا۔ شہید لاغری جان نے بی آر جی کے تاریخی معرکہ بھاگ شہر آپریشن میں بھی انتہائی کلیدی اور شجاعت پر مبنی کردار ادا کیا۔ آپ دوستوں کے درمیان ہمیشہ خوش مزاج، شفیق اور مہربان رہتے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ساتھیوں شہید سنگت حضرت جان عرف بولانی ولد نوسی خان جتوئی سکنہ کچھی سنی، شہید سنگت شریف جان عرف کمانڈو ولد علی جان جتوئی سکنہ کچھی سنی، شہید سنگت امید علی عرف نادر ولد شاہ نواز سکنہ کچھی سنی، شہید سنگت سعید جان عرف نانا ولد غلام مصطفی جتوئی سکنہ کچھی سنی نے رواں سال 2026 کو بلوچ ریپبلکن گارڈز کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ طور پر بلوچ قومی جنگ آزادی عملی شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے صفِ اول بن کر گوریلا جنگ کی تاریخ رقم کی اور دشمن کو ہر طرح کی شکست سے دوچار کیا، یہ انتہائی مخلص اور نڈر سرمچاروں نے عسکری زندگی محنت، لگن، راتوں کے پہروں، گشت، جفاکشی، اور دشمن کے خلاف تاک لگا کر وار کرنے کی ایسی داستان ہیں جو نوجوان سرمچاروں کے لیے عملی درس کی حیثیت رکھتی ہے، اپنی ذاتی خواہشات، خوابوں اور آرام و آسائش کو تیاگ کر اپنی ذاتوں کو مکمل طور پر بی آر جی، اس کے انقلابی تنظیمی اہداف اور مظلوم بلوچ قوم کی آزادی کے لیے وقف کر دیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ 1 نومبر 2026 کو کچھی کے علاقے سنی میں شہید کمانڈر لاغری جان نے اپنے انقلابی ساتھیوں سمیت قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا، لاغری جان نے نڈر سرمچاروں کے ساتھ فرنٹ لائن پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور قابض فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات سے دوچار کیا۔ اسی دوران دشمن کے ڈرون نے اچانک حملہ کیا، شہید کمانڈر حبیب اللہ عرف لاغری جان، شہید شریف عرف کمانڈو، شہید سعید عرف نانا، شہید حضرت عرف بولانی، شہید امید علی عرف نادر شدید زخمی ہوگئے بعدازاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاغری جان اپنے ان ساتھیوں سمیت جام شہادت نوش فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اپنے ان تمام شہداء کی لازوال قربانیوں، فکری پختگی اور انقلابی کردار کو گراں قدر الفاظ میں خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔ شہدائے وطن کا مقدس لہو اور ان کا شاندار عسکری و سیاسی سفر تحریکِ آزادیِ کو منزلِ مقصود آزاد- بلوچستان تک پہنچانے کی سب سے بڑی طاقت ہے۔