پشین، سرانان شہر پر کنٹرول، تھانہ تباہ، اسلحہ ضبط – بلوچ لبریشن آرمی

577

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج سرمچاروں نے پشین کے شہر سرانان پر مکمل کنٹرول حاصل کرکے، پولیس تھانہ، نادرا آفس و دیگر سرکاری عمارتوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اس دوران پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا۔ تھانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود حاصل کرنے کے بعد تھانے کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد ہی میڈیا کو جاری کیئے جائیں گے۔