کوئٹہ تفتان شاہراہ N-40 پر تفتان اور نوکنڈی کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے تین تجارتی گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا۔
ٹرانسپورٹ اور تاجر برادری کے ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایک ٹرالر، ایک 10 ویلر ٹرک اور ایک آئل ٹینکر کو زبردستی روک لیا اور بعد ازاں تینوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم تینوں تجارتی گاڑیوں کو آگ لگائے جانے کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واقعہ کے متعلق حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔











































