سوراب میں پاکستان فضائیہ نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا _ ایرانی میڈیا

296

ایران کے سپاہ پاسداران سے منسلک میڈیا ادارہ تسنیم نیوز نے اپنے رپورٹ میں کہا کہ سوراب میں پاکستان فوج نے رہائشی علاقے میں عام شہریوں پہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد خواتین بھی جانبحق ہوئیں۔

سپاہ پاسداران کے میڈیا ادارے نے مزید کہا کہ ان حملوں میں درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں، اور تمام متاثرین عام شہری تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں 12 اگست کو سوراب کے علاقے گدر گندان میں ایک فضائی کارروائی کے دوران بمباری ہوئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت20 سے زائد افراد جان بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد جانبحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور مقامی باشندوں نے میتیں سوراب کے مرکزی چوک میں کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ پر رکھ دیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔ شاہراہ کی بندش سے بلوچستان کے اندرونی علاقوں کو کراچی اور کوئٹہ سے ملانے والی اہم زمینی رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے۔

سوراب میں گدر کے علاقے میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے اور اس کے نتیجے میں شہریوں کی قتل کے خلاف جمعرات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے