سوراب شہر میں مسلح افراد کے حملے کے بعد شہر دھماکوں سے گونج اُٹھا، شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان کے علاقے سوراب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ اور ڈی سی سوراب کے دفتر کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
اس دوران شہر میں بڑے پیمانے پر فائرنگ اور شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ آخری اطلاعات تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح گروہ متحرک ہیں اور ماضی میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔



















































