حب: این ایل سی کی گاڑی پر مبینہ آئی ای ڈی حملہ

321

بلوچستان کے ضلع حب میں ہفتے کی شب ایک مبینہ بم دھماکے میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ حب شہر میں گلف ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر این ایل سی کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

این ایل سی پاکستان فوج کی ملکیت میں کمپنی ہے، جو لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات انجام دیتی ہے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے آگ کے شعلے بلند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کی نوعیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔