تربت: ایف سی کی روڈ سرچنگ ٹیم پر حملہ، تین اہلکار زخمی، حکام کی تصدیق

45

ضلع کیچ کے علاقے حیرآباد، تربت میں ایف سی کی روڈ سرچنگ ٹیم پر حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، جب ایف سی اہلکار سڑک کی سرچنگ اور سیکیورٹی چیکنگ میں مصروف تھے۔ اسی دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے پہلے دستی بم پھینکا اور بعد ازاں فائرنگ کردی۔

ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔