کوئٹہ: راجی مُچی کے دو سال مکمل ہونے پر عوامی آگاہی مہم

27

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق راجی مُچی کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر اس کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عوامی آگاہی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

بی وائی سی کے مطابق اس سلسلے میں صوفی نور محمد اسٹریٹ (بروری) ہدہ ، کلی اسماعیل اور گوہر آباد میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور دیواروں پر نعرے تحریر کیے گئے۔ جبکہ ہزار گنجی میں پمفلٹ تقسیم کرنے، وال چاکنگ کرنے اور ایک کارنر میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجی مُچی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس تحریک کو یاد رکھیں، کیونکہ اس کی جدوجہد اور ورثے کو محفوظ رکھنا اور ناانصافی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔