بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق دشت ڈگاری کے علاقے میں گزشتہ شام سے پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد پیش قدمی کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور دیگر بھاری نفری بھی شامل ہے، جبکہ فورسز نے علاقے کے مختلف مقامات پر نقل و حرکت تیز کر دی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح دشت ڈگاری اور گردونواح میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم تین اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے اس آپریشن، جھڑپوں یا جانی نقصان کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔


















































