جیونی: پاکستان کوسٹ گارڈز کیمپ پر بارود سے بھری گاڑی کا دھماکہ، 20 سے زائد اہلکار ہلاک

148

گوادر کے علاقے جیونی میں کوسٹ گارڈز کیمپ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکہ، کیمپ مکمل تباہ

آج شام کے وقت گوادر کے علاقے جیونی میں پانوان کے مقام پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پاکستانی فورسز کوسٹ گارڈز کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شدید نوعیت کے دھماکے کے بعد مسلح افراد نے بھی فورسز پر حملہ کیا، حملے میں بیس سے زائد کوسٹ گارڈز اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔