شاہرگ، دالبندین اور مستونگ کی شاہراہوں پر ناکہ بندیاں، فورسز اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملے

77

مسلح افراد نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مرکزی شاہراہوں پر کنٹرول حاصل کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہوں کا کنٹرول حاصل کرلیا، جہاں انہوں نے شاہرگ سے زیارت اور ہرنائی جانے والی مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کی۔

اس دوران مسلح افراد نے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ میں ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے 9 ٹرالر قبضے میں لے لیے۔

اطلاعات کے مطابق مستونگ میں ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی بکتر بند گاڑی سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا، جبکہ دونوں جانب کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

اس سے قبل آج صبح مستونگ کے علاقے دشت میں سبی روڈ پر نادرا آفس کے قریب پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے دھماکے میں نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی اور پل کو نقصان پہنچا۔

مزید برآں مسلح افراد نے دالبندین کے قریب مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے بلوچستان سے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا۔