بلوچ رہنماؤں کی سزاؤں کے خلاف اسکاٹ لینڈ میں احتجاج، لندن میں بھوک ہڑتال

177

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی کو غیر منصفانہ ٹرائل کے ذریعے سنائی گئی عمر قید کی سزاؤں کے خلاف بلوچ عوام کی جانب سے بلوچستان سمیت بیرونِ ممالک میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے بلوچ ایکٹوسٹس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر ماہ رنگ بلوچ کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے کہا کہ پاکستانی عدالت کی جانب سے بلوچ رہنماؤں کو عمر قید کی سزا بلوچ قوم سے نفرت کا اظہار ہے۔ آج دنیا بھر کے بلوچ اس جبر اور ناانصافی کے خلاف متحد ہیں۔

دریں اثنا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن عومر نے کہا ہے کہ وہ اس وقت لندن میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر موجود ہیں، جہاں انہوں نے بلوچ عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اپنی پُرامن بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، جبکہ بیبو بلوچ، بیبرگ زہری اور گلزادی بلوچ بدستور زیرِ حراست ہیں۔ اس ناانصافی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

ان کے مطابق وہ جمعہ، 3 جولائی، شام 6:30 بجے تک وہاں موجود رہیں گے