خضدار میں ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ شفیق مینگل کے ٹھکانے پر مجید بریگیڈ کا فدائی حملہ، ابتک 20 سے زائد کارندے ہلاک — بی ایل اے

307

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ خضدار شہر میں ریاستی آلہ کار اور بلوچ قومی غدارِ اعظم شفیق مینگل کے مرکزی عسکری کمپاؤنڈ پر ہونے والے فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ کارروائی بی ایل اے کے فدائی ونگ مجید بریگیڈ نے اس وقت سرانجام دی جب شفیق مینگل اپنے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں مصروف تھا۔

ترجمان نے کہاکہ آپریشن کا آغاز مجید بریگیڈ کے ایک جانباز فدائی سنگت نے بارود سے بھری گاڑی کو ڈیتھ اسکواڈ کے اس مضبوط ٹھکانے سے ٹکرا کر کیا، جس کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کا بڑا حصہ اور بیرونی دفاعی لائنیں سیکنڈوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اس طاقتور دھماکے کے فوراً بعد، مجید بریگیڈ کے دیگر فدائین کامیابی کے ساتھ کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہوگئے اور اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اس آپریشن میں ڈیتھ اسکواڈ کے 20 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ آخری اطلاعات آنے تک خود شفیق مینگل وہاں موجود تھے۔ یہ فدائی آپریشن تاحال جاری ہے۔ آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ اور اعداد و شمار جلد ہی تنظیمی ذرائع سے میڈیا کو جاری کیئے جائیں گے۔