پاکستان فوج کے آفیسر کو کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں جمعہ کے روز صوبیدار محمد زمان ولد موسیٰ لاشاری مسلح حملے میں ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اسپلنجی مرکزی کیمپ کے قریب پیش آیا جہاں صوبیدار محمد زمان موقع پر ہی ہوگئے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔



















































