خضدار: سی پیک روٹ پر مسلح ناکہ بندی، فورسز پر حملہ

576

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سی پیک روٹ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے شاہراہ کا کنٹرول حاصل کیا جبکہ فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

خضدار، ونگو کے مقام پر جمعہ کی شب مسلح افراد کی بھاری تعداد نے سی پیک روٹ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے شاہراہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مرکزی شاہراہ پر پوری شب اسنیپ چیکنگ جاری رہی۔

علاقے میں صبح کے وقت فورسز کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کی بکتر بند و دیگر گاڑیاں حملے کی زد میں آئیں جس کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیئے ہیں۔