کوئٹہ، خضدار اور کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دو افراد جبری طور پر لاپتہ کیے گئے جبکہ کراچی سے ایک شخص بازیاب ہوگیا۔
خضدار کے علاقے باغبانہ کے رہائشی 66 سالہ قادر بخش ولد محمد رمضان کو 6 ستمبر 2026 کو رات 9 بجے آر سی ڈی روڈ، خضدار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا ۔
جبکہ کوئٹہ کے کلی نیو مسلم آباد کے رہائشی 19 سالہ طالب علم زوہیب گل بلوچ ولد گل میر کو یکم جنوری 2026 کو رات ایک بجے گھر سے لاپتہ کیا گیا۔
دریں اثنا شہروز قیوم ولد عبد القیوم، ساکن ملیر، کراچی، جو 31 مارچ 2026 سے لاپتہ تھے، 7 اکتوبر 2026 کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر، کراچی سے بازیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے بیشتر کیسز ریاستی دباؤ اور خوف کے باعث بروقت رپورٹ نہیں ہو پاتے۔



















































