مستونگ: تجارتی روٹ پر دھماکوں میں دو پل تباہ

1

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں رات گئے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مزید دو رابطہ پل تباہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کا نشانہ بننے والا پہلا رابطہ پل بلوچستان ہوٹل کے قریب واقع ہے، جبکہ دوسرا پل ژلی قبرستان کے نزدیک دھماکے سے تباہ کیا گیا۔

دونوں واقعات رات گئے پیش آئے، تاہم دھماکوں کی نوعیت، شدت اور ان کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ بلوچستان میں آمدورفت اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطے کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی۔