نوشکی: معدنیات لے جانے والے 60 گاڑیوں کے قافلے پر حملہ، 10 گاڑیاں نذر آتش

219

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 بوزر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ متعدد دیگر گاڑیوں کے ٹائر فائرنگ سے پھٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق معدنیات سے لدے تقریباً 60 گاڑیوں کے قافلے کو نوشکی کے مل کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے قافلے کو روک کر گاڑیوں پر فائرنگ کی اور بعد ازاں کئی بوزر گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے وہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے باعث متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہو گئے، جس کے نتیجے میں قافلے کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں مالی نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں معدنیات اور تجارتی سامان لے جانے والی گاڑیوں پہ حالیہ دنوں میں بھی ایسے حملوں کا سامنا ہے۔