بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6163ویں روز میں داخل ہوگیا۔
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ کا دورہ کیا اور لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ہمارا پرامن احتجاج اس مقصد کے لیے جاری ہے کہ پاکستان خصوصاً بلوچستان کو جبری گمشدگیوں سے پاک دیکھا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماورائے آئین اقدامات کا خاتمہ کیا جائے، تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور اس مسئلے کو ملکی قوانین اور انسانی اقدار کے مطابق حل کیا جائے۔



















































