بولان ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

0

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 28 اکتوبر کو بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ (N-65) کڑتگ سیاہ پشت کے مقام پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی۔

ترجمان کے مطابق اس دوران بلوچ سرمچاروں نے ریاستی اہم مخبر حمید مری ولد جمع خان کو گرفتار کیا جس کے بعد شفاف تحقیقات کا عمل شروع کیا گیا جس نے مچھ، کولپور کے گرد ونواح کے علاقوں اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں ریاستی مخبروں کے نیٹ ورکس کا انکشاف کیا۔

ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران ریاستی مخبر حمید نے اپنے سنگین جرائم کا اعتراف کیا کہ وہ متعدد فوجی آپریشن میں شامل رہا خاص کر شاہرگ، یخو، ساگان، بزگر ، سارو اور بولان کے مختلف علاقے میں فوج کے ساتھ براہِ راست آپریشنز میں فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شرکت کے اعترافات کیا اور ایم ائی کے افسر کمال کے ساتھ بی ایل اے کے کمانڈر شہید سگار ماما میندو کے بھائی اور بھانجے کے شہادت میں ملوث رہا۔

 مزار بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماما میندو کے بھائی عارف اور بھانجا یوسف، کے اغوا اور شہادت میں حمید کا براہِ راست کردار تھا، عارف کو کوئٹہ کے گاہی خان چوک پر واقع ان کی دکان سے اغوا کروایا گیا چند روز تک قید میں رکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا تاہم کچھ عرصے بعد انہیں دوبارہ لاپتہ کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح ماما میندو کے بھانجا یوسف کو لاپتہ کرنے کے لیے ایم ائی کے کارندے کمال نے یوسف کی نشاندہی کے لیے حمید مری کو ڈھاڈر بلایا جس کے بعد یوسف کو لاپتہ کردیا گیا بعد ازاں دونوں کو شہید کردیا گیا۔

ترجمان نے کہا ہے تفتیش کے دائرے کو مزید بڑھایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ حمید مری نے ریاست کے ہاتھوں کئی بلوچ نوجوانوں کو شہید اور گرفتار کروایا مختلف اوقات میں بلوچ آزادی پسندوں کی نشاندہی کی، مذکورہ شخص نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاست کے لیے کام کرنے والے کئی اہم مخبروں کے نام بھی بتائے، مذکورہ شخص گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں ائی ایس ائی ، ایم ائی اور ایف سی کیلئے کام کررہا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں پہلے بھی بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کے طرف سے حمید مری اور اس کے بھائی کو سخت تنبیہ کیا گیا تھا، مگر وہ باز نہ آئے اور مسلسل بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کی مخبری اور ان کو ٹریک کرنے کے علاوہ علاقے میں عام شہریوں اور بلوچ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور شہادتوں میں برا راست ملوث رہے حمید مری اور ان جیسے دیگر کارندوں کی مخبری کی وجہ سے ماضی میں متعدد بلوچ نوجوانوں کو دشمن اداروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کوئٹہ، سبی، ہرنائی اور ضلع کچی بولان کے مختلف علاقوں جس میں مچھ، ڈھاڈر بی بی نانی، کولپور میں اس وقت کئی افراد پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہے ہیں کچھ ضمیر فروش چند پیسوں کے عوض اپنے قوم سے غداری کررہے ہیں ہم ایسے تمام  عناصر کو سخت تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض ریاست کے دلالی اور فوجی چیک پوسٹوں اور ریاستی تمام اداروں سے دور رہیں ورنہ اپنے جان و مال کے ذمہ دار خود ہوں گے۔

انکا مزید کہنا تھا ہم ایسے تمام کارندوں کے متعلق مکمل معلومات و آگاہی رکھتے ہیں جوکہ قابض ریاست کا ساتھ دے رہے ہیں ایسے عناصر مستقل میں ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے قومی غداروں کے لیے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ ملزم حمید مری کے اعتراف جرم کے بعد بلوچ قومی عدالت نے حمید مری کو قومی غداری کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنائی جس پر 7 نومبر کو عمل درآمد کردیا گیا۔