کوئٹہ، خضدار: ایک شخص جبری لاپتہ، ایک بازیاب

1

بلوچستان کے ضلع خضدار سے ایک شخص کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے اور کوئٹہ سے ایک کی بازیابی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے گریشگ نال، کوچہ سے 24 سالہ قدیر مجید ولد عبدالمجید کو 30 اپریل 2026 کو صبح 6 بجے بدرنگ گریشگ کے مقام سے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قدیر مجید پیشے کے لحاظ سے زمیندار ہیں اور ان کے اہلِ خانہ نے ان کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ، مل کالونی سے 27 اپریل 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے رزاق بلوچ ولد قادر بخش کو 30 اپریل 2026 کو مستونگ سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق ان کی رہائی کے بعد وہ بحفاظت گھر پہنچ چکے ہیں۔