ڈیرہ بگٹی: پولیس اہلکار سمیت دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

130

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں سی ٹی ڈی نے دو افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر لاپتہ کردیا ہے۔

جبری گمشدگی کا شکار ہونے والوں میں ایک لیویز اہلکار ہے جسے حال ہی میں پولیس میں ضم کردیا گیا جس کی شناخت سراج عرف بگا ولد بنا بگٹی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت گل محمد ولد زر خان حمزانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے لحاظ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چوکیدار ہے۔

واضع رہے کہ رواں سال ڈیرہ بگٹی میں جبری گمشدگیوں میں انتہائی اضافہ ہوا ہے۔