چمالنگ: بم دھماکے میں پاکستانی فوج کے میجر توصیف سمیت 5 اہلکار ہلاک

151

بلوچستان کے علاقے چمالنگ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر ہونے والے ایک بم دھماکے میں فوج کے ایک میجر سمیت پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں میجر توصیف احمد بھٹی شامل ہیں۔ ذرائع کے مسلح افراد نے فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنانے کے بعد گھات لگاکر حملہ کیا۔

حکام نے پانچ اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ چمالنگ کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں وسائل پائے جاتے ہیں۔ ماضی میں بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے مذکورہ علاقے میں پاکستانی فوج اور معدنیات نکالنے والی کمپنیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔