نوشکی: فائرنگ کے واقعے میں اسکول استاد سمیت دو افراد ہلاک

185

نوشکی میں مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں اسکول کے استاد سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔

کلی جمالدینی میں مسلح افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے لائبریری کے قریب فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حق نواز جمالدینی موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اسکول استاد محمد اکرم جمالدینی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔