نصیر آباد میں بجلی کی ٹاورز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

121

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے میرواہ میں اوچ پاور پلانٹ سے کوئٹہ جانے والی بجلی کی دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ دھماکے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ مزید دو ٹاورز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔