کیچ: پاکستانی فورسز نے دشت بلنگور کراس میں سینکڑوں دکانیں مسمار کردی

167

ضلع کیچ کے علاقے دشت بلنگور کراس میں پاکستانی فوج اور ایف سی کی جانب سے درجنوں دکانوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی دکانداروں اور رہائشیوں نے اس کارروائی کو غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف قرار ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بلنگور کراس کے مقام پر عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹی بڑی دکانیں قائم کی تھیں، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیاء، ہوٹل، ورکشاپس اور دیگر کاروباری مراکز موجود تھے۔

ان دکانوں سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار وابستہ تھا، جن میں اکثریت غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اس کارروائی سے نہ صرف دکاندار شدید مالی بحران کا شکار ہوئے ہیں بلکہ سینکڑوں مزدور، ملازمین اور ان کے اہل خانہ بھی متاثر ہوگے۔