مستونگ: پاکستانی فورسز پر حملے

245

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملوں میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مستونگ کے علاقے مَرو میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسپلنجی میں فورسز کیمپ پر تعینات اہلکاروں پر مسلح حملہ کیا گیا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔