دالبندین شہر پر بلوچ آزادی پسندوں کا کںٹرول، تھانے سے اسلحہ و گاڑیاں تحویل میں لی گئی

46

بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین کو بلوچ آزادی پسندوں نے کنٹرول میں لے لیا۔

آج شام کے وقت مسلح افراد کی بڑی تعداد نے دالبندین شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے شہر کا کنٹرول حاصل کیا۔

مذکورہ افراد نے پولیس تھانے سمیت دیگر سرکاروں عمارتوں کی بھی اپنے کنٹرول میں لیا جبکہ تھانے سے اسلحہ اور گاڑیاں اپنی تحویل میں لینے کے بعد نذرآتش کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دالبندین بائی پاس کے مقام پر پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے گاڑیوں کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے، حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

مزید برآں شہر میں مختلف مقامات پر فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

قبل ازیں مستونگ کے علاقے کانک میں آباد کے مقام پر پاکستانی فوج کے متعدد گاڑیوں کے قافلے کو کوئٹہ – تفتان شاہراہ پر مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

دریں اثناء تربت اور تمپ پاکستانی فوج کی نصب کردہ کیمروں اور زامران میں فوج کی واٹر سپلائی مشینری کو مسلح افراد نے نشانہ بناکر نقصان پہنچایا ہے۔