کوئٹہ اور سبی میں حملے، پولیس اور ایف سی اہلکار زخمی

191

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں خونی تلاب کے قریب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سبی میں سوریانی کے مقام پر بجلی کے مرکزی ٹاور میں دھماکہ ہوا، جس سے ٹاور تباہ ہو گیا۔

مزید برآں، کوئٹہ میں ولی جیٹ پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار، ریاض، توقیر اور احسن کے زخمی ہونے کی تصدیق اسپتال ذرائع نے کردی۔