زامران میں پاکستان فوج پر حملے اور جاسوسی کیمرے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

237

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے زامران میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور ان کے نصب کیئے گئے جاسوس کیمرے اور مواصلاتی آلات کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب زامران کے علاقے پگنزان میں پاکستانی فوج کی نصب کردہ جاسوس کیمرے، مواصلاتی آلات اور ان سے منسلک سولر پلیٹس و دیگر برقی آلات کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ دریں اثناء آج مذکورہ مقام پر پہنچنے والے دشمن فوج کے پیدل اہلکاروں پر ایک اور حملہ کیا گیا، سرمچاروں نے ایک دشمن اہلکار کو سنائپر سے نشانہ بناکر موقع پر ہلاک کردیا اور بعدازاں جدید ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا جس میں انہیں مزید جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔