پنجگور: فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی ہلاک

357

ضلع پنجگور میں ماڈل چوک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

جس کی شناخت ساجد حسین ولد صابر حسین سکنہ راجن پور ہلاک ہوگیا۔ مقتول ریڑی بان تھا۔ واقعہ کے بعد فورسز نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔