تمپ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ، شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی

350

تمپ میں مسلح افراد نے پاکستان فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، ملانٹ میں گذشتہ رات مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مختلف اطراف سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گذشتہ رات کے حملے کے بعد کیمپ کی جانب جانے والے راستوں کو آمدورفت کیلئے بند کردیا ہے۔

علاقے سے آزاد ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ دھماکوں کے نتیجے میں مورچوں و دیگر تعمیرات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جنہوں نے اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کے حملوں میں فورسز کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔