نوشکی، پسنی: مختلف حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق

108
File Photo

نوشکی کے علاقے کلی شریف خان میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ کے باعث خاتون جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت ایک مرد اور دس سالہ بچی شدید زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثنا پسنی کے علاقے شادی کور ڈوسی کے مقام پر کار گاڈی الٹنے سے 3 افراد جانبحق اور 1 زخمی ہوگیا۔

تینوں جانبحق افراد کا تعلق پسنی سے بتایا جاتا ہے جن میں ثناءاللہ ولد عبداللہ، نصرم ولد حسین اور فرید ولد محمد شامل ہیں جبکہ زخمی شخص کی شناخت محمد کریم ولد شکل سکنہ پسنی شامل ہیں۔