تربت: نیوی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

915
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان نیوی کی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نیوی کیمپ پر حملہ کرکے فرار ہوگئے جبکہ حملے کے وقت دونوں جانب کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔