تربت: فائرنگ سے کراچی کا رہائشی زخمی

221

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سنگانی سر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں کراچی کا رہائشی شخص زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا جس کی شناخت سفیان سکنہ کراچی کے نام سے ہوئی ہے زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مزید تربت پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے۔