بلوچستان: حادثات میں3 افراد ہلاک

262

بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب مزدا بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالباسط ساکن زیارت جاں بحق ہوگیا۔

لاش ضروری کارروائی کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کی گئی۔

ضلع گوادر سے آمد اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر شنکانی در کے مقام پر واٹر ٹینکر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا۔

تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر جانبحق ہوگئے، ٹینکر ڈرائیور کو موقع پر گرفتار
کرلیا گیا۔

جانبحق ہونے والوں کی شناخت محمد یاسین ولد محمد عثمان اور محمد علی ولد سبزل کے ناموں سے ہوئی ہے دونوں ضلع کیچ کے رہائشی ہیں۔