بلوچستان: مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک

185
File Photo

منگل کے روز جھل مگسی، پنجگور اور کنڈ ملیر میں مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع جھل مگسی میں باپ نے معصوم بیٹے کو قتل کردیا۔

لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روزتحصیل جھل مگسی کے گاﺅں کوریجہ میں سنگدل باپ گلشیر ساکھانی مگسی نے اپنے معصوم بیٹے ریاض حسین کو گھریلو ناچاکی کی بنا پہ قتل کردیا۔ مزید تفتیش لیویز کررہی ہے۔

وہان پنجگور رخشان ندی میں ایک شخص کی نعش برآمد ہوا، شناخت کیلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء منگل کے روز مکران کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے قریب ڈیزل سے لوڈ ٹرک بریک فیل ہونے کی باعث شاہراہ سے نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور زاہد موقع پر جاں بحق جبکہ کلینر دلسرد زخمی ہو گئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔