بلوچستان: مختلف حادثات میں دس افراد جاں بحق، دس زخمی

124

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر دس افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل اوتھل سکن کے قریب ٹرک اور کار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق، دو افراد زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دکی کے علاقے مندے ٹک مائنز چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ٹو ڈی کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث موٹرسائیکل سوار دو افراد جانبحق ہوگئے جن کی شناخت خیرجان ولد مدد خان ساکن کلی سفر علی دکی کے نام سے ہوئی ہے-

مستونگ کھڈکوچہ میں کار موٹر اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص جانبحق ایک شدید زخمی ہوا ہے جنھیں شدید زخمی حالت میں نواب غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

مستونگ میں ہی کلی صدیق آباد میں گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی اور دیوار نزدیک بیٹھے بچی پر گرگیا جس سے بچی شدید ہوگئی تھی تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے۔

ادھر ضلع قلات کے علاقے بینچہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس میں سوار جمیل احمد ولد محمدبلال اور وسیم احمد ولد عتیق الرحمن سکنہ فیروز آباد خضدار زخمی ہوگئے-

زخمیوں کو لیویز فورس نے قلات ڈی ایچ کیو پہنچایا جہاں انکو طبعی امداد دی گئی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسی طرح ضلع خضدار کے سنی مقام پر روڈ حادثے میں مسعود احمد ولد منظور نامی شخص جانبحق اور دو بھائی نثار احمد ولد محمد رفیق، ارشاد احمد ولد محمد رفیق زخمی ہوگئے ہیں، جانبحق اور زخمیوں کو DHA اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

اورماڑہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے علاقے بل کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں تین نوجوان زخمی ہوئے۔تینوں زخمی نوجوانوں میں سے عبدالمجید نامی نوجوان کا تعلق اورماڑہ کے علاقے پتڑی بسول، سدھیر عظیم نامی نوجوان کا تعلق پتڑی بسول جبکہ تیسرے واجد نامی نوجوان کا تعلق ضلع حب کے ساحلی شہر گڈانی سے بتایا جاتا ہے۔

دریں اثناء سوراب تنک کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان فرید احمد ولد عبدالحمید رئیسانی اور جابر احمد ولد محمداسحاق رئیسانی موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان اعجاز احمد ولد عبدالحق رئیسانی زخمی ہوگیا ہے۔

جانبحق و زخمی نوجوانوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیاہے۔