بلوچستان: جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، نوشکی سے ایک شخص لاپتہ

197

نوشکی سے فورسز نے ایک نوجوان کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے دو روز قبل نوشکی کلی جمالدینی میں گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود افراد کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد عاطف ولد ماسٹر عادل خان کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ رواں مہینے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ آج خضدار،خاران، نوشکی سمیت گوادر سے متعدد افراد کے جبری گمشدگی کی خبریں سامنے آئیں۔

حالیہ دنوں بلوچستان بھر سے جبری گمشدگیوں کے بیس واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دو روز میں مزید آٹھ افراد کی جبری گمشدگیکی اطلاعات ملی ہے جہاں گوادر سے مزید جبری گمشدگیوں کے اطلاعات ہیں تاہم ابتک شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے